سابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

 منشیات کے ملزم کیخلاف اندراج مقدمہ کا کیس خارج نہ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور ںی اے ناصر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ،درخواست عدالتی حکم پر عمل درآمد ہونے پرخارج کی گئی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نےشہری شہزاد احمد کی درخواست پرسماعت کی ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نےسابق سی سی پی او کی جانب سے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ایس ایچ او رائےونڈسٹی نےمنشیات کا بےبنیاد مقدمہ درج کیا ، 2019 میں اس وقت کےسی سی پی او، بی اےناصرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی تھی،پولیس نےدرخواستگزارکا چالان کرکےاسےجیل بھجوایا ، ماتحت عدالت نے ملزم کو بری کردیا ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ درخواستگزارنےاس وقت ہائیکورٹ سےبھی رجوع کیا تھا، عدالت نے 2019 کو سی سی پی او کو زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا، اسی سال اس وقت کےسی سی پی اوکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی،عدالتی حکم پرعملدرآمد ہوچکا ہے، عدالت نےکم پر عملدرآمد ہونےکےباعث درخواست نمٹادی ۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…