تیز ہوائیں، آندھی، طوفان چند گھنٹے انتہائی اہم،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

بابر شہزاد تُرک :این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک بھر میں گرج چمک، تیز ہواؤں، آندھی، طوفان اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری و ٹریفک مسائل کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی جھکڑ کے ساتھ بارش برسائے گا،پنجاب، سندھ، بلوچستان، اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی، طوفان اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں تربت، کیچ، گوادر، خضدار، ژوب اور لسبیلہ کے علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، پاراچنار، پشاور، مردان اور صوابی میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے شہری اورنشیبی علاقوں میں بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے،اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل میں اگلے 12سے24گھنٹوں میں آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،گجرات، سیالکوٹ، لاہور،میانوالی اور منڈی بہاؤالدین میں بھی اگلے 12سے24گھنٹوں میں بھی آندھی جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،خوشاب، سرگودھا،گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، نارووال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات،شانگلہ، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،صوابی، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ،، کرک، بنوں اورڈی آئی خان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں سکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غزر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بھی  بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت،قلات، قالعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران،واشک،، پنجگور، تربت، گوادراور لسبیلہ میں اگلے 12سے24گھنٹوں کے دوران بارش متوقع ہے،سندھ کے شہروں کشمور، جیکب آباد،سکھر، شہدادکوٹ،خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی اگلے 12سے24گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…