یوٹیوبر رجب بٹ کو ایک بار پھر شدید تنقید کا سامنا

رجب بٹ جو ایک مشہور یوٹیوبر اور فیملی ولاگر ہیں، اور ملک کے سب سے متنازع یوٹیوب سلیبریٹی میں شمار کیے جاتے ہیں، ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئے ہیں۔

ان کے خاندان نے ہمیشہ ان کے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے، چاہے وہ ذاتی زندگی کے مسائل ہوں یا قانونی مقدمات کا معاملہ ہو۔

اب ان کے خاندان پر بچوں سے مشقت کرانے کے الزام کے باعث تنقید ہورہی ہے، پاکستان میں بچوں سے مشقت کرانا غیر قانونی ہے اور اخلاقی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک 9 سالہ بچہ رجب بٹ کے گھر کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ کو بچے کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو گھر کی صفائی کررہا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیا اور خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسے جاہلوں کی پیروی کرتے ہیں، یہ لوگ بچوں کی محنت کو کس کھلے عام فروغ دے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رجب بٹ کے خاندان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *