صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوارن پیش آنیوالا خوفناک واقعہ مداحوں کو سنا دیا

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنا دیا۔

ایک انٹرویو کے سوال کے جواب میں اداکارہ صبا قمر نے سیٹ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا خوفناک واقعہ سنایا۔صبا قمر نے کہا کہ ڈرامہ ‘معمہ’ کی شوٹنگ چل رہی تھی ہم سب سیٹ پر موجود تھے، میرا میک اپ آرٹسٹ نماز کیلئے وضو کررہا تھا تو اسے اچانک کسی نے پیچھے سے زور سے مارا جس کے بعد پورا سیٹ ہی ڈر گیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جنات پر یقین رکھتی ہوں، شاید ہم جنات کی جگہ پر موجود تھے اور انہیں ہم سے پریشانی ہورہی ہو، اس واقعے کے بعد تمام آرٹسٹ ڈر گئے تھے، ہم نے ڈرامے کا 60 فیصہ حصہ مکمل کرلیا تھا تو آرٹسٹ کہنے لگے کہ ہمیں لوکیشن چینج کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اب جتنی محنت میں اس ڈرامے پر کر چکی تھی تو میں نے کہا اب چاہے کچھ بھی ہو میں شوٹنگ مکمل کروا کر ہی جاؤں گی، مجھے نہیں لگتا انسان سے بڑا کوئی شیطان ہوتا ہے، مجھے جن بھوتوں سے ڈر نہیں لگتا۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *