پی ایس ایل11؛ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔

چئیر مین پی سی بی سید محسن رضا نقوی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجود ہیں ۔ 

وزیراعلی مریم نواز شریف نے آٹھ ٹیموں کے مالکان سے بھی ملاقات کی ، نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔ پی ایس ایل میں حصے لینے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی ۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کرکٹ سے کمٹمنٹ کو سراہا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  پی ایس ایل میں شرکت کے لئے آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ،حیدرآباد کنگز اور لاہور قلندر کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا  ۔وزیراعلی مریم نواز شریف کے ساتھ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے گروپ فوٹو بنوایا 
وزیراعلی مریم نواز شریف  نے وسیم اکرم کو دیکھ کر اظہار مسرت  کیا۔
وسیم اکرم پی ایس ایل 11 کی ٹرافی لے کر گراؤنڈ میں آئے ۔ 

مریم نواز نے کہا مشکل ترین حالات کے باوجود پی ایس ایل کا میلہ سجانے والے قابل تحسین ہیں۔ شائقین اسٹیڈیم سے دور ہیں مگر کرکٹ کے قریب تر ہیں۔ پاکستان کو کرکٹ کی سپر پاور دیکھنا چاہتے ہیں۔کرکٹ کی طاقت سے بدامنی کو شکست دیکر خوشیاں واپس لائیں گے۔ جنگ کی بجائے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا چاہتے ہیں۔چاہتے ہیں نوجوانوں کے ہاتھ میں بیٹ اور بال ہو، ہتھیار نہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز  آج سے ہو گیا ہے۔پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…