جنید ریاض:صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی ایک بھر پھر تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی اور والدین فیک خبروں پر کان نہ دھریں۔
رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ ابھی تک چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور تعلیمی سال اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔ واضح رہے اِس سے قبل موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران بھی ایسے ہی افواہوں کا سلسلہ چلا تھا، جنہیں رانا سکندر حیارت نے بار بار جعلی قرار دیا تھا۔


