چنیوٹ: 140 پرائیویٹ سکولز سیل

وقار گھمن:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ نے 140 پرائیویٹ سکولوں کو سیل کر دیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن، ای لائسنس اپگریڈ نہ کروانے پر سیل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام متاثرہ سکولوں کو 10 مارچ کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق   کچھ سکول بغیر رجسٹریشن جبکہ کچھ بغیر لائسنس کچھ تجدید کروائے چل رہے تھے۔ سیل کیے جانے والے پرائیویٹ سکولوں کو جرمانے کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
اس دوران پرائیویٹ سکول اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کو پراسس مکمل کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے تاکہ وہ رجسٹریشن اور لائسنس کے قانونی تقاضے پورے کر سکیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور تمام پرائیویٹ سکولز کو پابندیوں کے بغیر قانونی طریقے سے کام کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…