ہفتے کے روز ارتھ ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیراعظم نے ارتھ ڈے کے موقع پر رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک لائٹیں بند کرنے کی ہدایت کر دی ۔
زمین کو ایک گھنٹہ دینے کے عنوان پر اس مرتبہ ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے ۔ارتھ ڈے کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ارتھ ڈے کے موقع پر وزیراعظم ہاوس،پارلیمنٹ،ایوان صدر کی بتیاں بند کی جائیں گی ۔
ایک گھنٹے کیلئے تمام وفاقی وزارتوں اور اداروں کی لائٹیں بند ہوں گی۔


