مصباح الحق کا احمد شہزاد کو قانونی نوٹس، تنازع شدت اختیار کر گیا

 سابق قومی کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں کرکٹرز کے درمیان تنازع کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مصباح الحق نے احمد شہزاد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ احمد شہزاد اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک یا دو روز میں باقاعدہ جواب جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب احمد شہزاد نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ کرکٹر حسیب اللہ کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی اور اس معاملے میں انہوں نے مصباح الحق کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

 اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بحث کا آغاز ہو گیا، جہاں مختلف حلقوں کی جانب سے متضاد ردعمل سامنے آیا۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…