پی ایس ایل سیزن الیون کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج ہوگا

 پی ایس ایل سیزن الیون کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہو گا۔

پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی، شائقین کرکٹ آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے، فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ایکسپریس سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔

علاوہ ازیں لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ انکلیوژر کی کم سے کم قیمت 250 روپے رکھی گئی ہے، فیصل آباد میں جنرل انکلیوژر کی قیمت 300 روپے سے شروع ہو گی، ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ انکلیوژر کی ٹکٹ 400 روپے رکھی گئی ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…