سلمان آغا کا متنازعہ رن آؤٹ، ایم سی سی کا موقف سامنے آ گیا

پاکستان کے بیٹر سلمان آغا کے متنازعہ رن آؤٹ پر ایم سی سی کا موقف سامنے آ گیا۔

ایم سی سی کا کہنا ہے کہ سلمان آغا قانون کے تحت واضح طور پر رن آؤٹ تھے، اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلہ دیش اپیل واپس لے سکتی تھی۔

سلمان آغا کے متنازعہ رن آؤٹ پر ایم سی سی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ڈھاکہ ون ڈے میں سلمان کریز سے باہر تھے، گیند کھیل میں تھی۔

ایم سی سی نے کہا کہ بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، کھلاڑیوں کے ٹکرانے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہوتی۔

ایم سی سی نے مزید کہا کہ قوانین کے مطابق امپائرز کے پاس آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…