تعلیم سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام میں مزید توسیع کی سفارشات تیار

 پنجاب میں سی ایم لیپ ٹاپ پروگرام کو بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر مزید وسعت دینے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں جبکہ پروگرام کو بڑھانے کے دو مختلف ماڈلز زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ماڈل کے مطابق منصوبے میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جس کی لاگت تقریباً 40 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ اس صورت میں 1 لاکھ 65 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

دوسری تجویز میں پروگرام کو 100 فیصد بڑھانے کی سفارش شامل ہے، جس سے لاگت تقریباً 54 ارب روپے تک جا سکتی ہے اور 2 لاکھ 20 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق، منصوبے کی موجودہ مجموعی لاگت 27 ارب روپے ہے اور ابتدائی مرحلے کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق  اب تک 35 ہزار سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ پروگرام کے لیے 1 لاکھ 43 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

حتمی طور پر لیپ ٹاپ پروگرام کی توسیع کی منظوری حکومت پنجاب دے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ سکیم فیز 2  کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق  اب طلبہ 20 مارچ تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای ڈی نے تصدیق کی ہے کہ اب تک فیز 2 کے لیے 1 لاکھ 31 ہزار 805 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

مزید برآں،اس سکیم میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ساتھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی اہل قرار دیے گئے ہیں، جبکہ فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ بھی اس سکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…