عید سے قبل ٹرینوں میں رش، مختلف شہروں کیلئے 90 فیصد سے زائد سیٹیں بک

 عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں منانے کے لیے پردیسیوں کی جانب سے ٹرینوں کی بکنگ میں تیزی آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی 90 فیصد سے زائد سیٹیں پہلے ہی بک ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں نے ٹکٹوں کی بکنگ آن لائن کروائی ہے، جبکہ لاہور ریلوے سٹیشن سمیت دیگر بکنگ کاؤنٹرز پر بھی مسافروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 17 مارچ سے 24 مارچ کے درمیان چلنے والی تقریباً تمام ٹرینوں کی مختلف کلاسز میں 90 فیصد سے زائد نشستیں ریزرو ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر عید سپیشل ٹرینیں چلانے کے حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم مسافروں کے غیر معمولی رش کے پیش نظر 3 سے 4 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…