پنجاب سے بلوچستان جانے والے اسلحہ کی سمگلنگ ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

بارڈر ملٹری پولیس نے پنجاب-بلوچستان سرحد پر اسلحہ سمگلنگ ناکام بنا دی۔

کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے بواٹہ میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود پکڑ لیا، پکڑے گئے اسلحے میں 86 پستول، 3 ایم پی-5 سب مشین گنز، 22 میگزین، 18,000 کارتوس شامل ہیں۔

دوسری جانب ملزم شفیق کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، بارڈر ملٹری پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا تھا کہ پکڑے گئے اسلحے کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…