وزیر وزیر تعلیم پنجا ب رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

رانا سکندر حیات نے بیٹے کا نام رانا تیمور رکھ دیا۔ رانا سکندر کے بیٹے کی پیدائش ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں ہوئی۔ دوست احباب کی جانب سے رانا سکندر حیات کو مبارکباد دی گئی ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ سے اظہار تشکر کیا۔

خیال رہے کہ رانا سکندر حیات کے ہاں اس سے قبل دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا ۔ رانا تیمور کی پیدائش کے بعد وزیر تعلیم 4 بچوں کے باپ بن گئے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…