یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع

 سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کیس میں رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجب بٹ ،ندیم مبارک کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

دونوں یوٹیوبر حاضری لگا کر کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان پر جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *