کشمور: ہسپتال دفتر میں ڈانس ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکر کا مؤقف سامنے آگیا

کشمور میں تحصیل ہسپتال کے دفتر کے اندر خواجہ سرا ٹک ٹاکر کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر ٹک ٹاکر کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ تاحال معاملے سے لاعلم بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمور کے تحصیل ہسپتال کے دفتر کے اندر خواجہ سرا ٹک ٹاکر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس کے بعد شہریوں اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ وائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو ہسپتال کے دفتر کے اندر ڈانس کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خواجہ سرا ٹک ٹاکر نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ کسی افسر کا دفتر ہے۔ ٹک ٹاکر کے مطابق ہسپتال کا دفتر انہیں خوبصورت لگا جس کی وجہ سے انہوں نے وہاں ٹک ٹاک ویڈیو بنا لی، اور اس ویڈیو میں ان کی ایک ساتھی ٹک ٹاکر بھی موجود تھی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایڈمنسٹریٹر احسان دایو کی ملی بھگت سے ٹک ٹاکر سے ہسپتال کے اندر ڈانس کروایا گیا ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی و سماجی تنظیموں اور شہریوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شہریوں اور سیاسی وسماجی تنظیموں نے فوری طور پر حکام بالا سے نوٹس لیکر ایڈمنسٹریٹر احسان دایو اور ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بصورت دیگرسخت احتجاج کیا جائے گا۔

ادھر ذرائع کے مطابق خواجہ سرا کی ہسپتال کے اندر ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ تاحال اس معاملے سے بے خبر بتائی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں نے فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…