لالی ووڈ فلم “دہلی گیٹ” کو تکنیکی خرابیوں کے باعث محدود نمائش کے بعد اب ملک بھر کے سینما گھروں میں مکمل طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
فلم کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا، تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر یہ چند سینماؤں تک محدود رہی اور کئی مقامات پر نمائش نہ ہو سکی۔ اب فلم کی تمام تکنیکی خرابیاں دور کر دی گئی ہیں، جس کے بعد اسے باقاعدہ طور پر ملک بھر میں پیش کر دیا گیا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں یاسر خان، روما مائیکل، شمعون عباسی اور جاوید شیخ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، جن کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
“دہلی گیٹ” کے ہدایتکار ندیم چیمہ ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر یاسر خان ہیں۔ فلم کی ریلیز کے بعد شوبز حلقوں میں اس کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


