تیاریاں مکمل ، پی ایس ایل 11 کا میلہ کل سے سجے گا

پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن کا میلہ سجنے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا۔

 جاری کردہ شیڈیول کے مطابق پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ میچ سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی ہے اور میچ بغیر شائقین کے کھیلا جائے گا۔

 یاد رہے کہ پی سی بی نے خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل گیارہ کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی۔

 پی ایس ایل گیارہ کے پرانے شیڈول میں 44 میچز 6 مختلف شہروں میں کھیلے جانے تھے جبکہ اب 22 میچز کراچی اور 22 کی میزبانی لاہور کرے گا۔

 دو روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔
 پاکستان سپر لیک میں اب تک لاہور قلندر اور اسلام ااباد یونائٹد نے تین تین بار جبکہ پشاور زلمی، ملتان سلطان، کراچی کنگز اور کوئٹہ گیڈیٹر نے ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…