پانچواں ٹی ٹونٹی:نیوزی لینڈ کو شکست، جنوبی افریقا نے سیریز اپنے نام کرلی 

 (ویب ڈیسک )جنوبی افریقا نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

 کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

 جنوبی افریقا نے کونر اسٹرہوئیزن کی 33 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔


 روبن ہرمین 39 اور ویان ملڈر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 نیوزی لیںڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 2، زیک فولکس اور جوش کلارکسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی۔

 بیون جیکبس 36، ٹم روبنسن 25 اور کپتان جیمز نیشم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزے، ویان ملڈر اور اوٹنیل بارٹمین نے 2،2 جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ جنوبی افریقا نے پانچ میچز کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…