عید الفطر پر ڈولفن کی کاروائیاں، 28 ملزمان گرفتار

 عید الفطر کے تینوں دنوں میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے ڈولفن ٹیموں نے مختلف جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 28 ملزمان گرفتار کئے جن میں عید الفطر کے ایام میں ون ویلنگ کے مرتکب 14 ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔

چوری، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 05 ملزمان حراست میں لئےگئے، اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان سے اسلحہ برآمدکرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ڈولفن سکواڈ نے 2 اشتہاری، 1 عدالتی مفرور و 3لسٹڈ عادی ملزم کو بھی گرفتار کیا جبکہ عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 4 ملزمان  سے پتنگیں و ڈور برآمد کر کے گرفتاری کی گئی، دوران پٹرولنگ 3 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں جو متعلقہ تھانوں کے حوالےکر دی گئیں۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…