پنجاب کا ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے: سارہ احمد

 چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کہ پنجاب کا ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈیرہ غازی خان میں ایک اور معصوم زندگی کو تحفظ فراہم کر دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو ڈی جی خان کی ریسکیو ٹیم نے مقامی مسجد میں لاوارث حالت میں ملنے والے نومولود بچے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے قانونی تحویل میں لے لیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکنِ صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے بچے کو اپنی آغوش میں لے کر اسے بیورو کے محفوظ ماحول میں منتقل کیا۔

اس موقع پر سارہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے میں کسی بھی بچے کو لاوارث یا غیر محفوظ نہیں رہنے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب، خصوصاً ڈی جی خان میں بچوں کے تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

چیئرپرسن کے مطابق ریسکیو کیے گئے نومولود کا فوری طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے تاکہ اس کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بچہ اب ریاست کی نگرانی میں ہے اور اسے تمام بنیادی سہولیات اور مکمل نگہداشت فراہم کی جائے گی۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…