انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر کا صفایا، چور نقدی و زیورات لے اڑے

فیز 9 کے علاقے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر چوری کی واردات ، نامعلوم چور نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں فوری طور پر درج کر لیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ ایس پی کینٹ کی جانب سے ایس ڈی پی او برکی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…