پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی لگانے کے حوالے سے گفتگو کی۔گلوکار نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی چھوٹی سی بات  بھی ہوتی ہے تو بھارت ہم پر پابندیاں لگا دیتا ہے، مثال کے طور پر ہمارا اسپوٹی فائے( میوزنک چینل) پر بھارت میں پابندی ہے لیکن پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی لگی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے، اپنی میوزک انڈسٹری کو عزت دینی چاہیے۔گلوکار نے مزید کہا کہ شروعات بھارت نے کی تھی تو ہماری عوام اور حکومت کو ہمارا ساتھ دیناچاہیے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر کا صفایا، چور نقدی و زیورات لے اڑے

    فیز 9 کے علاقے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر چوری کی واردات ، نامعلوم چور نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس…