سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

 سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سی سی پی اولاہور نے ہدایت دی کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور منشیات کی سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کو مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔

 بلال صدیق کمیانہ نے غیر قانونی افغان باشندوں کو ٹریس کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سکیورٹی بیریئرز کی تنصیب یقینی بنانے اور پولیس کلچر میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے ساتھ شائستہ رویہ اپنایا جائے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا،ایس ایس پی آپریشنز توقیر محمد نعیم ،اقبال ٹاؤن ،صدر ڈویژنز کے ایس پیز  سمیت اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر کا صفایا، چور نقدی و زیورات لے اڑے

    فیز 9 کے علاقے میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر چوری کی واردات ، نامعلوم چور نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس…