آبنائے ہرمز: پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو محفوظ گزر نے کی اجازت

 خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کے لیے ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جس سے سمندری تجارت میں آسانی متوقع ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ان کے مطابق روزانہ دو جہاز اس اہم بحری راستے سے گزر سکیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو ووٹکوف اور عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا یہ اقدام مثبت اور تعمیری ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے بقول یہ پیشرفت نہ صرف کشیدگی میں کمی کی علامت ہے بلکہ سفارتی کوششوں کو بھی تقویت دے گی۔

اسحاق ڈار نے زور دیا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات، مؤثر سفارتکاری اور باہمی اعتماد سازی میں ہی مضمر ہے۔

دوسری جانب پاکستان ایران کے خلاف جاری تنازع کو ختم کرانے کے لیے سرگرم سفارتکاری میں مصروف ہے، جس کے تحت اہم علاقائی رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں ایک کلیدی اجلاس منعقد ہوگا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ ترک اور مصری وزرائے خارجہ پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ سعودی وزیر خارجہ کی آمد آج متوقع ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…