سابق قومی کپتان مصباح الحق نے قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں کرکٹرز کے درمیان تنازع کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے احمد شہزاد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ احمد شہزاد اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک یا دو روز میں باقاعدہ جواب جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب احمد شہزاد نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ کرکٹر حسیب اللہ کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی اور اس معاملے میں انہوں نے مصباح الحق کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بحث کا آغاز ہو گیا، جہاں مختلف حلقوں کی جانب سے متضاد ردعمل سامنے آیا۔


