کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر؛ پی ایس ایل ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان

سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا طریقہ کار بتادیا ۔ ٹکٹس جس اکاؤنٹس سےآن لائن بُک ہوئےانہی اکاؤنٹس میں ری فنڈہونگے۔ٹکٹس کےپیسےخودکارطریقے سےاکاؤنٹس میں واپس آجائیں گے۔ری فنڈ پراسس 30 مارچ سے شروع ہوکر اگلے 15 دن میں مکمل ہوگا۔ ٹکٹ خریدنے والوں کو ری فنڈکیلئے کوئی پراسیس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ری فنڈ میں تاخیر کی صورت میں کسٹمرز کو متعلقہ بینک سے رابطہ کرنا ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ گیارہ کا آغاز کل سے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔واضح رہے  پی ایس ایل میچز  موجودہ صورتحال اور کفایت شعاری مہم کے تحت   شائقین  کے بغیر ہوں گے  اور اس لیے  وینیو بھی  صرف لاہور اور کراچی رکھے گئے ہیں ۔ اسی وجہ سے ٹکٹ لینے والوں کو  ٹکٹ ریفنڈ کی جا رہی ہیں۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…