پنجاب میں غریب بچیوں کا تعلیمی وظیفہ بند: زیور تعلیم پروگرام ختم کر دیا گیا


علی رامے:غریب بچیوں کا تعلیمی وظیفہ بند ،   پنجاب میں حکومت نے غریب بچیوں کے لیے زیور تعلیم پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 کابینہ نے اس باقاعدہ منصوبے کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سرکاری سکولوں میں طالبات کی تعداد بڑھانے اور تعلیم میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے ماہانہ 1000 روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق زیور تعلیم پروگرام شہباز شریف دور حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ تھا، جس پر ہر سال 7 ارب 35 کروڑ روپے مختص کیے جاتے تھے۔ تاہم بہتر نتائج نہ آنے اور اسکولوں میں طلبا کی شرکت میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے کے باعث حکومت نے سکیم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویزات کے مطابق بجٹ اب دیگر اہم شعبوں جیسے کہ ٹرانسپورٹ، اساتذہ کی بھرتی، امتحانات اور دیگر تعلیمی امور پر خرچ کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کے سیکرٹری مدثر ریاض ملک نے اس منصوبے کی بندش پر موقف سے گریز کیا ہے۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ زیور تعلیم پروگرام کی بندش سے غریب بچیوں کے تعلیمی مواقع پر اثر پڑ سکتا ہے، اور حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ متبادل اقدامات یا نئے پروگرام کے ذریعے تعلیم کی حوصلہ افزائی کرے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…