سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا طریقہ کار بتادیا ۔ ٹکٹس جس اکاؤنٹس سےآن لائن بُک ہوئےانہی اکاؤنٹس میں ری فنڈہونگے۔ٹکٹس کےپیسےخودکارطریقے سےاکاؤنٹس میں واپس آجائیں گے۔ری فنڈ پراسس 30 مارچ سے شروع ہوکر اگلے 15 دن میں مکمل ہوگا۔ ٹکٹ خریدنے والوں کو ری فنڈکیلئے کوئی پراسیس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ری فنڈ میں تاخیر کی صورت میں کسٹمرز کو متعلقہ بینک سے رابطہ کرنا ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ گیارہ کا آغاز کل سے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔واضح رہے پی ایس ایل میچز موجودہ صورتحال اور کفایت شعاری مہم کے تحت شائقین کے بغیر ہوں گے اور اس لیے وینیو بھی صرف لاہور اور کراچی رکھے گئے ہیں ۔ اسی وجہ سے ٹکٹ لینے والوں کو ٹکٹ ریفنڈ کی جا رہی ہیں۔


