انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 11 کا آج سے آغاز

 رانا اظہر:پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ   پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، جس کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز  مدمقابل ہوں گی۔

افتتاحی میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیے اور کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔افتتاحی میچ آج شام 7 بجے  قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے بھی ٹریننگ سیشن کیے اور آپس میں پریکٹس میچ کھیلا۔ تاہم موسم خراب ہونے اور ہلکی بوندا باندی کے باعث پریکٹس میچ تاخیر سے شروع ہوا۔

پی ایس ایل سیزن 11 کے آغاز پر شائقین کرکٹ میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…