وقار گھمن:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چنیوٹ نے 140 پرائیویٹ سکولوں کو سیل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن، ای لائسنس اپگریڈ نہ کروانے پر سیل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام متاثرہ سکولوں کو 10 مارچ کو نوٹس بھی جاری کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق کچھ سکول بغیر رجسٹریشن جبکہ کچھ بغیر لائسنس کچھ تجدید کروائے چل رہے تھے۔ سیل کیے جانے والے پرائیویٹ سکولوں کو جرمانے کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
اس دوران پرائیویٹ سکول اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کو پراسس مکمل کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے تاکہ وہ رجسٹریشن اور لائسنس کے قانونی تقاضے پورے کر سکیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور تمام پرائیویٹ سکولز کو پابندیوں کے بغیر قانونی طریقے سے کام کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔


