توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئیں

 توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب میں بڑے فیصلوں کی تیاری کر لی گئی۔

محکمہ توانائی نے نئی اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کر دیں۔

ذرائع کے مطابق 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کر دی گئی، پٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی تجویز دے دی گئی، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اداروں کیلئے ورک فرام ہوم کیلئے سخت ہدایات کی سفارشات کی گئی ہیں، غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز بھی دی گئی، میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سفارشات میں ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان بھی شامل ہے، رات 10 بجے کے بعد سٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلیں گی، مارکیٹ اوقات کار مزید محدود کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…