غالب مارکیٹ: معمر خاتون کا سونا چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

 غالب مارکیٹ میں معمر خاتون کی جیولری چوری کرنے والے ملزم کو لاہور پولیس نے سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔

غالب  مارکیٹ کے علاقہ میں ملزم معمر خاتون کے پاس اسکے بیٹے کا دوست بن کر آیا، ملزم بہانے سے بزرگ خاتون کی جیولری چوری کی اور جیولری فروخت کر کے اپنے آبائی گاؤں فرار ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو معمر خاتون کو ورغلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن  نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں، پولیس نے ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کیا، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم چوری و ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ پایا گیا ہے تاہم ملزم غضنفر کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…