وزیراعلیٰ مریم نواز سے نئے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نئے تعینات چینی قونصل جنرل سن یان نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعاون بڑھانے، صنعتی ترقی، لاجسٹک کوریڈورز اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی قیادت کی جانب سے دورہ چین کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سلامتی، خودمختاری اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے چینی شراکت داروں کے ساتھ صنعتی، تکنیکی اور شہری انتظام کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چینی قونصل جنرل سن یان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی سٹریٹجک اعتماد، باہمی احترام اور غیر متزلزل یکجہتی کی روشن مثال ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…