رمضان ٹرانسمیشن کے مشہور ہوسٹ نے شادی کی پیشکش کی تھی: رابعہ انعم کا انکشاف

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شادی سے قبل ایک معروف رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کی جانب سے پروپوز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے رابعہ انعم سے یہ سوال کیا گیا جس پر وہ پہلے تو حیران رہ گئیں اور انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے مجھ سے شو پر یہ سوال کیا ہے۔

رابعہ نے سوال سن کر میزبان کی ریسرچ کی بھی داد دی اور بتایا کہ ماضی میں ایسا ہوا تھا۔

رابعہ انعم نے کہا کہ ‘میں اس کی تفصیلات میں تو نہیں جاؤں گی لیکن یہ سچ ہے، اُس ہوسٹ نے دراصل میری فیملی سے رابطہ کیا تھا اور مجھے شادی کی پیشکش کی تھی’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘کچھ میری بھی ذاتی وجوہات تھیں جس کی بنا پر میں نے شادی سے انکار کیا اور میری فیملی نے بھی شادی سے انکار کردیا تھا اور پھر یہ نہیں ہوسکا’۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رابعہ نے دوران شو اُس ہوسٹ کا نام نہیں بتایا۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…