انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک بھرتیوں کا سکینڈل: اداکارہ دیداراور شوہر ملوث نکلے

 انسانی سمگلنگ اور بیرون ملک بھرتیوں کا سیکنڈل بے نقاب ہوگیا، سٹیج اداکارہ دیدار اور شوہر ملوث نکلے۔

کارروائی ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور نے مشترکہ طور پر کی اور سیکنڈل میں ملوث سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر جہانزیب کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے 8 گارڈز کی جانب سے ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ مزاحمت بھی کی گئی۔

ملزم کو لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا جس نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں بھی اپنا آفس بنا رکھا تھا۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ سٹیج اداکارہ دیدار بھی مبینہ طور پر شوہر کے ساتھ دھندے میں ملوث ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…