اداکارہ طوبیٰ انور کو برطانیہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف

 پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے برطانیہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ان کا نیا خریدا ہوا آئی فون اسٹریٹ اسکیمنگ کے ذریعے چوری ہوگیا تھا۔

طوبٰی انور کے مطابق میں کئی سال بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے لندن گئی تھی اور اس سفر کے لیے بہت پُرجوش تھی۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ پہنچ کر میں نے ایک نیا آئی فون خریدا تھا جس پر میں بے حد خوش تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی ایک دوست کے ساتھ ایک بیکری اور کیفے میں بیٹھی تھی، اسی دوران ایک لڑکی میرے پاس آئی اور کوکیز کی طرف اشارہ کرنے لگی، مجھے لگا کہ شاید وہ کوکی مانگ رہی ہے، اس لیے میں نے اسے کوکی دینے کی پیشکش کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران اس لڑکی نے ایک کاغذ میرے فون پر رکھا اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر انتہائی مہارت سے میرا آئی فون اور کوکی دونوں چرا لیے۔

طوبیٰ انور نے بتایا کہ چوری اتنی صفائی سے کی گئی کہ مجھے اس کا فوری طور پر احساس بھی نہیں ہوا

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…