جوا ایپ کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی عبوری ضمانت خارج

سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپ کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کی عبوری ضمانت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانت سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ندیم مبارک کے وکیل نے عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست خارج کرتی ہے۔

مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ندیم مبارک سمیت دیگر افراد کے خلاف درج کر رکھا ہے۔

اسی کیس میں عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر رکھی ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…