ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی ؟ یشما گل نے صورتحال واضح کر دی

 اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق لب کشائی کردی۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے رمضان شو میں شرکت کی جس دوران فون کال پر ایک مداح  نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ ہانیہ عامر کی بیسٹ فرینڈ ہیں کیا آپ ہمیں ان دونوں کی شادی کے بارے میں بتاسکتی ہیں؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کسی کی شادی کا معاملہ ذاتی ہوتا ہے جن کی شادی ہورہی ہے وہ لوگ ہی بتا سکتے ہیں۔

یشما گل نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں تو مجھے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو دونوں سپر سٹار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پتا چل جائے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری یہ ہی دعا ہے کہ  سب کی اچھی جگہ اور وقت پر شادی ہوجائے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…