شوبز چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا، شہرت ملنا ناقابلِ یقین احساس تھا: سنبل اقبال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا نہیں سوچا اور وہ اپنے کام اور مداحوں کی محبت پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، شوبز مصروفیات، رمضان المبارک کی روایتی سرگرمیوں اور بچپن کی دلچسپ یادوں سے متعلق گفتگو کی۔

دورانِ پروگرام حاضرین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سنبل اقبال نے کم عمری میں شہرت حاصل کرنے کے تجربے پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی شوبز چھوڑنے کا سوچا؟ تو انہوں نے کہا میں نے کبھی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا نہیں سوچا، میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ لوگ مجھے جانتے ہیں اور میرے کام کو سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو بھی کام کیا، چاہے اچھا ہو یا بُرا، لوگوں نے اسے تسلیم کیا جس پر وہ شکر گزار ہیں، جس کام کے لیے آپ اپنی زندگی کا اتنا وقت دیں، اسے اچانک چھوڑ دینا دانشمندی نہیں، ہر شخص کو اپنے پیشے سے وابستگی برقرار رکھنی چاہیے اور مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

کم عمری میں شہرت کے حوالے سے سنبل اقبال نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ مشہور ہو چکی ہیں، انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کالج کے بعد یونیورسٹی میں داخلہ لینے گئیں تو طلبہ انہیں ان کے ڈرامائی کردار کے نام سے پکارنے لگے، مکالمے دہراتے اور تعریف کرتے تھے، جس کی وجہ سے داخلہ فارم جمع کروانا بھی مشکل ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اندر سے خوشی محسوس ہوتی تھی تاہم روزانہ اس شہرت کے ساتھ یونیورسٹی آنا مشکل تھا، اسی لیے انہوں نے اپنی تعلیم پرائیویٹ مکمل کی۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…