میٹرک اور انٹر کے پریکٹیکلز لینے کا طریقہ کار تبدیل

لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز لینے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں تاکہ امتحانات میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نئے نظام کے تحت پریکٹیکل کا تحریری حصہ اب امتحانی مرکز کی بجائے بورڈ کے مارکنگ سینٹر میں چیک ہو گا، اور ایگزمینر صرف عملی امتحان کے نمبر دینے کے مجاز ہوں گے۔

پریکٹیکل امتحان اب پچاس فیصد عملی اور پچاس فیصد تھیوری پر مشتمل ہو گا، جس سے ایگزمینر صرف عملی پرفارمنس کے نمبر دیں گے۔

سیکرٹری لاہور بورڈ  نے بتایا کہ اس نئے نظام سے امیدواروں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو گا اور امتحانی سینٹرز میں مارکنگ کے دوران ہونے والے فرق کو ختم کیا جا سکے گا۔

پنجاب بھر میں ہر سال تقریباً 48 لاکھ امیدوار امتحان دیتے ہیں، جن میں سے 9 لاکھ امیدوار لاہور سے امتحان دیتے ہیں، نئے پریکٹیکل سسٹم کے تحت امیدواروں کے نتائج میں درستگی اور شفافیت آئے گی۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    One thought on “میٹرک اور انٹر کے پریکٹیکلز لینے کا طریقہ کار تبدیل

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *