کیا صبا قمر نے ہونٹوں کی سرجری کروا لی؟ مداح تجسس میں مبتلا

اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔

اس بار صبا قمر اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ اپنے بدلے ہوئے روپ کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

صبا قمر ان دونوں ڈرامہ سیریل ’معمہ‘ کے مرکزی کردار میں دکھائی دے رہی ہیں، جس میں ان کا انداز خاصا گلیمرس ہے، جسے مداحوں نے پسند کیا۔ تاہم اداکارہ کے بدلے ہوئے روپ نے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

بعض ناظرین نے ان کے ہونٹوں کی ساخت میں تبدیلی محسوس کی ہے، جس پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید اداکارہ نے لپ فلرز کروائے ہیں۔

ڈرامہ معمہ کے ناظرین صبا قمر کے ممکنہ لپ فلرز پر الجھن اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’ان کے ہونٹوں کو کیا ہو گیا ہے؟‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ان کے ہونٹوں میں حد سے زیادہ انجیکشن لگے ہوئے لگ رہے ہیں۔‘ تیسرے نے تبصرہ کیا کہ ’اوہ مائی گاڈ، انہوں نے اپنے ہونٹوں کے ساتھ کیا کر لیا ہے؟ زیادہ فلرز کی وجہ سے عجیب لگ رہے ہیں۔‘

ایک مداح نے سوال کیا کہ ’یہ سرجری ہے یا لپ فلرز؟ میں کنفیوژ ہوں۔‘ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ’سب کچھ ٹھیک لگ رہا ہے، بس ہونٹوں میں کچھ گڑبڑ محسوس ہو رہی ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *