کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہو جائے: مومنہ اقبال

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی ہے۔

اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں، مومنہ  نے کہا کہ اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔

مومنہ سے فیصل قریشی  نے کہا آپ تو کراچی والوں کے لئے بھی کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہو سکتا ہے آپ کی سُن لیں۔

فیصل قریشی کی بات پر مومنہ اقبال  نے کہا کہ میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتا دے ہمیں، کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر مجھے یہاں پر تھوڑے مسئلے ہو جاتے ہیں۔

مومنہ اقبال  نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آ جائیں تو یہاں کا حال اچھا ہو جائے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *