پنجاب میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر شطرنج میلہ سجنے کو تیار

جاب میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر شطرنج میلہ سجنے کو تیار ہے، سپورٹس بورڈاورچیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کےاشتراک سےایونٹ کرانےکافیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب کلاسیکل اوپن شطرنج چیمپئن شپ 6 اور 7 مارچ کو ہوگی۔تمام مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کےجمنیزیم ہال میں ہوں گے۔مقابلوں کا آغاز رات 9 بجے ہو گا اور سحری تک کھیل جاری رہے گا۔ملک بھر سےکھلاڑی شرکت کریں گے، عمر کی کوئی قید نہیں۔

اوپن کیٹیگری3 لاکھ، ویمن اور انڈر 16 کیٹیگری کیلئے1 لاکھ کے روپے انعامات رکھے گئے ہیں ۔ لاہور ڈویژن، 55 سال سے زائد عمر، سپیشلی ایبلڈ، انڈر 12 بوائز و گرلز کیلئے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے۔ 

وزیر کھیل نے کہا ایونٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بالکل مفت ہوگی، کھلاڑیوں کیلئے ریفریشمنٹس اور سحری کا خصوصی انتظام ہو گا، دیگر شہروں سے آئے کھلاڑیوں کیلئے مفت رہائش کی سہولت ہوگی۔

شہریوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا حکومت کی ترجیح ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *