جرمانے ادا نہ کرنے پر 212 قیدی بدستور جیلوں میں بند

صوبہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں 212 قیدی سزا مکمل کرنے کے باوجود صرف جرمانوں اور دیت کی رقم ادا نہ کر سکنے کے باعث سلاخوں کے پیچھے بند ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ تمام قیدی اپنی مقررہ قید پوری کر چکے ہیں، تاہم عدالتوں کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے ادا نہ کرنے کی وجہ سے رہائی حاصل نہیں کر پا رہے، حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو صرف چند ہزار روپے جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے جیلوں میں بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں 10 قیدی جرمانے ادا نہ کرنے کے باعث قید ہیں، اڈیالہ جیل میں 9 قیدی جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہیں، کیمپ جیل لاہور میں 6 قیدی جرمانہ ادا نہ کرنے پر قید کاٹ رہے ہیں، سینٹرل جیل بہاولپور میں 11 قیدی جرمانے نہ دینے کی وجہ سے رہا نہیں ہو سکے، ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں 13 قیدی جرمانوں کی عدم ادائیگی کے باعث بند ہیں، ڈسٹرکٹ جیل ڈی جی خان میں 7 قیدی جرمانے ادا نہ کرنے پر قید ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال غربت اور مالی مسائل کی عکاسی کرتی ہے، جہاں معمولی جرمانے بھی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، قانونی ماہرین کے مطابق مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں ایسے قیدیوں کی مدد کیلئے کردار ادا کر سکتی ہیں تاکہ سزا مکمل کرنے والے افراد کو مزید قید کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی کے بعد ہی متعلقہ قیدیوں کی رہائی ممکن ہے، تاہم اس حوالے سے سماجی و فلاحی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *