یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع

 کراچی کی مقامی عدالت نے اسلام کی بے حرمتی کے کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔

کراچی کی سیشن عدالت وسطی میں اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے رجب بٹ کیخلاف کیس میں ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

عبوری ضمانت پر رہا ملزم یوٹیوبر رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے، مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمارا موقف تھا کہ عدالت کا ٹائم ساڑھے 8 کا ہے لیکن ملزم ساڑھے 9 بجے پیش ہوئے، ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری شواہد دینے کے حوالے سے پوری تیاری تھی لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے، جونیئر وکیل نے کہا کہ ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے کوئی باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے جبکہ عدالت نے ملزم کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی اور ملزم کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ ملزم رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا.

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *