ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ؛ پاکستان نے تیسرے میچ میں آسٹریا کو شکست دیدی

ہاکی ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریا کو شکست دے دی۔آج کے میچ میں  ابوبکر محمود نے دو گول کئے،افراز محمد اور  سفیان خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔  یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کے ابوبکر  نے دو گول کئے۔ افراز محمد اور  سفیان خان نے ایک ایک گول  کیا۔  آسٹریا کے کیلنر اور اسکوولز نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی, ایڈھاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کی ناقابل شکست کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

  • Related Posts

    سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی ب

     سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی…

    پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگنی چاہیے: ساحر علی بگا

    گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *