سیالکوٹ ، محکمہ زراعت کی سورج مکھی کی اچھی پیداوارکے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

 سیالکوٹ میں محکمہ زراعت نے سورج مکھی کے کاشتکاروں کواچھی پیداوارکے حصول کے لئے مناسب اور بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ سورج مکھی کی بہتر پرورش کے لئے پانی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ جڑوں کے ذریعے پودوں کو مطلوب خوراک کے اجزاءپانی میں حل ہوکر پودے تک پہنچتے ہیں نیز ضیائی تالیف کے عمل میں بھی اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی فصل کو پہلا پانی بیج پھوٹنے کے 25 سے 30دن بعد ، دوسرا پانی پہلے پانی کے 15 سے 20 دن بعد، تیسرا پانی پھولوں کی ڈوڈیاں بنتے وقت اور چوتھا پانی بیج بننے کے مرحلے پرلگانا ضروری ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *