یورپی یونین کے وفد کا پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا دورہ

یورپی یونین کے وفد نے پاکستان کے فرسٹ قونصلر یورپی یونین ،ڈینیئل کلاز کی قیادت میں پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچرر اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایس جی ایم ای اے) کا دورہ کیاجس میں ای یو کے سفارتخانوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ دورے کے دوران پی ایس جی ایم ای اے کے چیئرمین ارشد لطیف بٹ نے جی ایس پی پلس کی اہمیت اور پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کی حمایت جاری رکھنے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

انہوں نے سیالکوٹ کے برآمد کنندگان کو دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے یورپ کی منڈیوں تک آسان رسائی فراہم کرتے ہوئے پی ایس جی ایم ای اے کی سفارشات کے ساتھ ویزا کی درخواستوں پر خصوصی غور کرنے اور ویزا کی پالیسی میں آسانی پر بھی زور دیا۔

ڈینیئل کلاز، فرسٹ کونسلر نے کہا کہ یورپی ممالک اور پاکستان کے درمیان حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔

سیالکوٹ یورپی یونین کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حسن سلوک کی بہت قدر کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے بہترین مفاد میں جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات انتہائی رعایتی نرخوں پر یورپی یونین میں داخل ہوتی ہیں۔ آج، یورپی یونین پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور پاکستانی برآمدات کے لیےیورپی یونین پاکستان باہمی تجارت کے ساتھ سب سے بڑی منڈی ہے۔

ڈینیئل کلاز نے مستقبل میں پاکستان سپورٹس گڈز مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آفس کے ساتھ تمام پہلوؤں میں اپنے مکمل تعاون اور ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ میٹنگ کے نتیجے میں ہماری بہتر افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا اور کھیلوں کے شعبے کے لیے مواقع بڑھانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر پی ایس جی ایم ای اے ضرار احمد ڈوہڈی، نائب صدر عمر الزماں اور سیکریٹری جنرل محسن مسعود اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *